کورونا وائرس کی پیدا کردہ غربت اور بیروزگاری دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے: صدر پوتن

کووِڈ۔19 ویکسین کی تمام ممالک کے لئے مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے: وزیر اعظم سُوگا یوشی ہیدے

1532069
کورونا وائرس کی پیدا کردہ غربت اور بیروزگاری دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے: صدر پوتن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 720 سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 73 ہزار ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 501 اموات کے بعد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 227 اور 45 ہزار 209 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد  90 لاکھ 95 ہزار 908 ہو گئی ہے۔

33 ہزار 778 اموات اور 20 لاکھ 64 ہزار 748 مریضوں کے ساتھ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے لئے ویڈیو کانفرنس خطاب میں کہا ہے کہ وائرس کی پیدا کردہ غربت اور بیروزگاری دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 نے ایسے منّظم اقتصادی بحران کا آغاز کیا ہے کہ جس کی عظیم بحران کے بعد سے اب تک کوئی مثال نہیں ملتی۔

چار ہزار 634 اموات کے ساتھ چین میں کہ جہاں سے وائرس کا آغاز ہوا حالیہ ایک دن میں  وائرس کی وجہ سے کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی۔تاہم  ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد  86 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد 505 اور مریضوں کی تعداد 30 ہزار 733 ہے۔

ایک ہزار 963 اموات اور ایک لاکھ 27 ہزار 665 مریضوں کے ساتھ جاپان کے وزیر اعظم سُوگا یوشی ہیدے نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے لئے ویڈیو کانفرنس خطاب میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین کی تمام ممالک کے لئے مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 49 ہزار 512 اور مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 69 ہزار 852 ہو گئی ہے۔

برّ اعظم میں 20 ہزار 845 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔ مصر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 535 اور مراکش میں 5 ہزار 256 ہے۔



متعللقہ خبریں