عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13لاکھ 57 ہزار ہو گئی

دنیا میں 5 کروڑ 67 لاکھ 19 ہزار 747 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 57 ہزار 875 تک پہنچ چکی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

1530754
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13لاکھ 57 ہزار ہو گئی

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 67 لاکھ 19 ہزار 747 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 57 ہزار 875 تک پہنچ چکی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 56 ہزار 254 اموات اور ایک کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا  کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 639 اور 89 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 497 اور 59 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 20 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 46 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار 850 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار 698 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ارجنٹینا میں بھی 13 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36 ہزار 347 ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں