کورونا وائرس: مشرق کی صورتحال

سعودی عرب میں بیرونی ممالک سے عمرے کی غرض سے داخلے کی جزوی اجازت دے دی گئی

1519614
کورونا وائرس: مشرق کی صورتحال

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12 لاکھ 930، مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 64 لاکھ 32 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 149 اور مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 84 ہزار 82 تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ۔19 کی وجہ سے 245 اموات کے ساتھ جانی نقصان کی کُل تعداد 28 ہزار 235 اور 18 ہزار 665 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 16 لاکھ 36 ہزار 781 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت تک ایک ہزار 755 اموات اور ایک لاکھ 292 مریضوں کے ساتھ جاپان میں سیاحتی ویزے کے حامل افراد خارج وباء کی وجہ سے چین، جنوبی کوریا  سمیت 9 ممالک کے لئے ملک میں داخلے کی پابندی کالعدم کر دی گئی ہے۔ اس کے مطابق ماہِ نومبر سے چین، جنوبی کوریا،آسٹریلیا، برونائی، نیوزی لینڈ،سنگاپور، تھائی لینڈ، تائیوان اور ویتنام کے لئے سیاحتی وارننگ کو 3 سے کم کر کے 2 درجے کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5 ہزار 402 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 282 ہے اور ملک میں بیرونی ممالک سے عمرے کی غرض سے داخلے کی جزوی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے ماہِ مارچ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے عمرے  پر پابندی لگا دی تھی اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے بھی صرف اندرون ملک محدود تعداد میں حاجیوں کو  اجازت دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں