کورونا وائرس: مشرق کے حالات

حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں ایران میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد دو گنی ہو سکتی ہے: مسعود مردانی

1509655
کورونا وائرس: مشرق کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد  10 لاکھ 97 ہزار 705 ،مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 98 ہزار 712 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 54 ہزار 587 سے تجاوز کر چکی ہے۔

بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 680 کے اضافے سےکووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 337 اور 67 ہزار 708 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 9 ہزار 164 تک پہنچ گئی ہے۔

وباء کے وجہ سے 23 ہزار 491 اموات کے ساتھ روس میں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 163 ہو گئی ہے۔

ایران میں ایک دن میں 279 اموات اور 4 ہزار  830 مریضوں کے ساتھ ریکارڈ تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔ملک میں کل سے کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 29 ہزار 349 ہو گئی ہے۔

ایران کورونا وائرس قومی کمیٹی کے رکن مسعود مردانی نے کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے ہسپتالوں میں خالی جگہ نہیں بچی اور وائرس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مردانی نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد دو گنی ہو سکتی ہے۔  



متعللقہ خبریں