ترکی میں کورونا: اموات کی تعداد6370 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 اموات کے ہمراہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6370 ہو چکی ہے

1482345
ترکی میں کورونا:  اموات کی تعداد6370 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

اس تازہ جانی نقصان کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد 6 ہزار 370 ہو گئی ہے۔

ایک دن کے دوران کُل 1 لاکھ 10 ہزار 102 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 587 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے ایک ہزار 87 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 926 ہو گئی ہے



متعللقہ خبریں