ترکی میں کورونا: اموات کی تعداد6121 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 19 مزید جانوں کے ضیاں سے یہ تعداد 6121 ہو گئی ہے

1477942
ترکی میں کورونا:  اموات کی تعداد6121 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں جانی نقصان کی تعداد 19 افراد ہے۔

اس نقصان کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی تعداد 6 ہزار 121 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک دن میں 80 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 217 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے795 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 165 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں