مریخ کی فضاء میں سبز روشنی کی دریافت

مریخ کی فضاء میں زمین کی فضاء سے مشابہہ سبز رنگ کی روشنی کی دریافت

1437134
مریخ کی فضاء میں سبز روشنی کی دریافت

یورپی اسپیس ایجنسی ESA کی ٹریس گیس سیٹلائٹ نے مریخ کی فضاء میں زمرد رنگ کی روشنی کی نشاندہی کی ہے۔

ایجنسی کی انٹر نیٹ سائٹ space.com سے جاری کی گئی خبر کے مطابق بیلجئیم کی لیگ یونیورسٹی نے سیٹلائٹ کے بھیجے گئے ویڈیو مناظر کو ریکارڈ کیا ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر ماہرِ فلکیات جین کلاڈ گیرارڈ  نے کہا ہے کہ یہ سبز روشنی دنیا کے تاریک حصے میں آکسیجن والی فضاء میں روشنی کی لہریں پھیلنے سے پیدا ہوتی ہے اور دنیا سے باہر اس سبز روشنی کا پہلی دفعہ مشاہدہ کیا گیا ہے۔

گیرارڈ نے کہا ہے سبز روشنی کا پھیلنا آکسیجن کے مالیکیولوں کی وجہ سے ہے۔ قطب شمالی میں دکھائی دینے والی آرورا روشنیوں کی وجہ بھی سورج سے پھیلنے والے برقی ذرّات کا ماحول کے بالائی حصے کے مالیکیولوں کے ساتھ ٹکرانا ہے۔

گیرارڈ اور ان کے ساتھیوں کا خیال ہے کہ مریخ کی فضاء میں سبز روشنی پیدا ہونے کا سبب سیارے کی فضاء میں موجود 95 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیولوں کا فضاء کے بالائی حصے میں ٹوٹنا اور کاربن مونو آکسائیڈ اور آکسیجن کی شکل میں الگ ہونا ہے۔


ٹیگز: #مریخ

متعللقہ خبریں