"کورونا" اموات کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد،26لاکھ متاثرین

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد 26 لاکھ کے قریب جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور چھ لاکھ اٹھاون  ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں

1402747
"کورونا" اموات کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد،26لاکھ متاثرین

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد 26 لاکھ کے قریب جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور چھ لاکھ اٹھاون  ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد اکتالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا   کے  مریض  سات لاکھ ستاسی ہزار سے بڑھ گئے ہیں صرفنیویارک میں کورونا سے اٹھارہ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ دولاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔امریکہ میں اس وقت مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہزار سے زیادہ ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بیس  ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے مزید چار سو تینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مجموعی تعداد تئیس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ کورونا  مریض ایک لاکھ اٹہتر ہزار سے زائد ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب اموات سولہ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں جبکہ  کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد انیس ہزار سات سو سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ باون ہزار سے زائد مریض ہیں۔
جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد  مریض ہیں تاہم شرح اموات سب سے کم ہونے کی وجہ سے ساڑھے چار ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بیلجیم میں کورونا   متاثرین اڑھتیس ہزار سے بڑھ گئے ہیں اور پانچ ہزار چھ  سو سے زائد مریض چل بسے ہیں۔
ہالینڈ میں مزید 67 اموات کے بعد کوروان وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 751 ہو چکی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں مزید 204 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد اب ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار 944 ہو چکی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 142ہو چکی ہے اور ہم کم ہوتے ہوئے واقعات کی شرح کو دیکھتے ہوئے  27 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس میں وائرس ابھی عروج پر نہیں پہنچا اور اصل خطرہ آنا باقی ہے۔
روس میں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملک میں مرنے والوں کی تعداد 405 ہے



متعللقہ خبریں