مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا رپورٹ

روس میں وائرس کا پھیلاو دوسرے ممالک کی نسبت بعد میں ہوا ہے تو اب اس ملک میں متاثرین کی تعداد میں سرعت سے اضافہ دیکھنے کا آرہا ہے

1398410
مشرقی اور افریقی ممالک  میں کورونا رپورٹ

ایران میں جانی نقصان 4 ہزار 777 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 76ہزار 389 تک جا پہنچی ہے۔ 

نائب وزیر خارجہ  علی رضا رئیسی  کا کہنا ہے کہ محدود سطح پر ٹیسٹ امکانات کے باعث ملک میں مریضوں کی اصل تعداد  کا تعین  نہیں کیا جاپا رہا لہذا سرکاری اعداد وشمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

چین میں مزید ایک مریض  ہلاک جبکہ 46 نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

روس میں 22 مزید اموات اور 2774 نئے کیسسز کے ساتھ مجموعی اموات کی تعداد 170 اور مریضوں کی تعداد 21 ہزار 102 ہو گئی۔

وزیر اعظم مودی  کے کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کا سد ِ باب کرنے کے زیرِ مقصد ملک گیر کرفیو کے نٖفاذ  میں توسیع کیے جانے کے اعلان کے بعد ممبئی میں ہزاروں افراد نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

وبا سے 126 افراد کے ہلاک ہونے والے اسرائیل میں متاثرین کی تعداد 12 ہزار 200 ہو گئی ہے۔ ان میں ایک 8 دن کا شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ زچہ میں مہلک وائرس کا تعین نہیں ہوا  تو  بچے کی طبی حالت ٹھیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جنوبی کوریا میں واقعات کی تعداد 10 ہزار 591 ہے۔

ایک ہزار 199 مصدقہ مریض موجود ہونے والے قزاقستان میں ہنگامی حالات کے نفاذ میں یکم مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

13 جانی نقصان ہونے والے آذربائیجان میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 197 ہو گئی۔

بیلا روس کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں اموات کی تعداد 33 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 281  تک ہو گئی ہے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔

الجزائر بھی جانی نقصان میں سینکڑوں کی تعداد میں داخل ہو گیا ہے جہاں پر اموات کی تعداد 326 اور سعودی عرب میں 73 ہے۔

عراق میں 78 ہلاکتوں اور متاثرہ  افراد کی تعداد 1 ہزار 400 ہے۔

گینی میں مہلک وائرس  نے پہلی جان لی ہے اور اس ملک میں 363 افراد میں مرض کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ہندوستان میں حالیہ چند دنوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھنے کو آرہی ہے ، اس ملک میں 11 ہزار 487 افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں تو 396 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں