نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور اس  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

2155287
نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک

نائجیریا کی ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

کاتسینا ریاستی پولیس کے ترجمان ابوبکر علیو صادق نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ریاست کے میدابینو گاؤں میں فائرنگ کی۔

صادق نے بتایا کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور اس  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قومی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا  ہےکہ اس حملے میں درجنوں افراد کو اغوا  کر لیا گیا  ہے۔



متعللقہ خبریں