جولین اسانج کا امریکہ سے معاہدہ رہائی کا پروانہ بن گیا

جولین اسانج امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے متعدد ملکوں میں روپوش رہنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں برطانوی حکومت نے انہیں گزشتہ 5 سال سے پابند سلاسل کیا ہوا تھا

2155555
جولین اسانج کا امریکہ سے معاہدہ رہائی کا پروانہ بن گیا

دنیا بھر میں وکی لیکس کے ذریعے بھونچال برپا کرنے والے جولین اسانج نے بالآخر امریکہ سے رہائی کے بدلے معاہدہ کر لیا ہے۔

جولین اسانج امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے متعدد ملکوں میں روپوش رہنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں برطانوی حکومت نے انہیں گزشتہ 5 سال سے پابند سلاسل کیا ہوا تھا۔

امریکہ نے برطانوی حکام کو  اسانج کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ جولین اسانج نے امریکہ سے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور انہوں نے برطانیہ چھوڑ دیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

 امریکہ سے معہادے کے تحت جولین اسانج کو امریکہ فوری طور پر گرفتار نہیں کرے گا، وہ بدھ کو شملی ماریانا جزائر کی عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرائیں گے جس میں اسانج امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کا اعتراف کریں گے۔



متعللقہ خبریں