اسرائیل کا تقاضا: لبنان کے معاملے میں امریکہ ہمارا ساتھ دے

اسرائیل کے وزیر دفاع واشنگٹن کے دورے پر ہیں اور اس دوران وزیر خارجہ بلنکن نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے: امریکہ وزارت خارجہ

2155651
اسرائیل کا تقاضا: لبنان کے معاملے میں امریکہ ہمارا ساتھ دے

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانت کے ساتھ غزّہ میں فائر بندی کی کوششوں اور لبنان میں درپیش تناو پر بات چیت کی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع واشنگٹن کے دورے پر ہیں اور اس دوران وزیر خارجہ بلنکن نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں بلنکن نے گالانت کے ساتھ غزّہ میں فائر بندی سے متعلق کاروائیوں اور اسرائیل۔لبنان تناو کو مزید گہرا ہونے سے بچانے کے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔

بلنکن نے کہا ہے کہ غزّہ میں انسانی امدادی کاروائیوں کو  تحفظ دینے اور علاقے میں امدادی سامان کے داخلے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسرائیل وزارت دفاع نے بھی ملاقات سے متعلق  بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں گالانت نے کہا ہے کہ" لبنان کے معاملے میں امریکہ کو اسرائیل کا ساتھ دینا چاہیے۔ علاوہ ازیں غزّہ  کےاسرائیلی قیدیوں  کی رہائی کے لئے حماس پر زیادہ دباو ڈالا جائے"۔



متعللقہ خبریں