کورونا وائرس کا نام COVİD-19 ہوگا : عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے جنیوا میں ایک عالمی کانفرنس منعقد کی جس میں 400 سے زائد سائنس دانوں سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی جس میں کورونا وائرس کو  Covid-19کا نام دیا گیا

1357899
کورونا وائرس کا نام COVİD-19 ہوگا : عالمی ادارہ صحت

 عالمی ادارہ صحت نے جنیوا میں ایک عالمی کانفرنس منعقد کی جس میں 400 سے زائد سائنس دانوں سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ 

کانفرنس کے دوران چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو باقاعدہ نام دیا گیا۔

کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ادارے  کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کو Covid-19کا نام دیا ہے۔

واضح رہے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے اور مزید 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 1113افراد ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں