ہایڈروجن گیس سے چلنے والی ریل گاڑی پٹری پر آگئی

اس ریل گاڑی کا نام  "کوراڈیا  آئی لنٹ" رکھا گیا ہے  جس کی رفتار 140 کلومیٹر   تک ہے جو کہ  زیریں ساکسن صوبے   میں  100 کلومیٹر   فاصلے کے درمیان چلا کرے گی

1051547
ہایڈروجن گیس سے چلنے والی ریل گاڑی  پٹری پر آگئی

یورپی ریل سروس "آلسٹوم"   نے دنیا کی پہلی ہائیڈروجن سے چنے والی ریل  گاڑی جرمنی میں متعارف کروا دی ہے ۔

 کمپنی کے مطابق ،اس ریل گاڑی کا نام  کوراڈیا  آئی لنٹ رکھا گیا ہے  جس کی رفتار 140 کلومیٹر   تک ہے جو کہ  زیریں ساکسن صوبے   میں  100 کلومیٹر   فاصلے کے درمیان چلا کرے گی۔

 بتایا گیا ہے کہ  اس ریل گاڑی    کی تیاری  بڑھا دی جائے گی جس کے نتیجے میں جلد ہی 81 ملین یورو   کی  مالیت سے مزید   14 عدد ریل گاڑیاں  پٹریوں پر دوڑتی نظر آئیں گی ۔

 یہ ریل گاڑیاں ماحول دوست ہیں جوکہ  زہریلی گیسوں کے اخراج سے پاک  اور  صوتی آلودگی میں کمی   کا بھی سبب بنتی ہیں۔



متعللقہ خبریں