ماحولیاتی آلودگی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی موجب ہے، تحقیق

ماحولیاتی آلودگی  زیادہ ہونے والے علاقوں کی  نوجوان خواتین  میں  کم آلودگی والے علاقوں کی مکین  خواتین کے  مقابلے میں   سرطان   پیدا ہونے کا خطرہ تیس فیصد زیادہ ہے

1017604
ماحولیاتی آلودگی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی موجب ہے، تحقیق

اس بات کا  تعین ہوا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی  خواتین میں چھاتی کے سرطان کے خطرات میں  اضافہ کرتی ہے۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوتاوا  کی کارلیٹون یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ سائنسز کے تحقیق دان ڈاکٹر پال ویلے نیو  کی زیر ِ قیادت کی ٹیم نے بیس برسوں تک  تقریباً 90 ہزار کینیڈین خواتین کا کائزہ لیا۔

اس تحقیق کے نتیجے کے مطابق ماحولیاتی آلودگی  زیادہ ہونے والے علاقوں کی  نوجوان خواتین  میں  کم آلودگی والے علاقوں کی مکین  خواتین کے  مقابلے میں   سرطان   پیدا ہونے کا خطرہ تیس فیصد زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ویلےنیو کہنا ہے کہ "ہم نے آلودگی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق کا پتہ چلایا ہے۔ "

اس سے قبل کی تحقیقات میں ماحولیاتی آلودگی کے  فالج، امراض قلب اور پھیپھڑوں کے سرطان  جیسے امراض  کا موجب ہونے کے نتائج برآمد  ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں