ترکی کی پہلی مقامی موٹر گاڑی کی تیاری پر کام شروع

اس منصوبے پر  تین ارب ڈالر کی مالیت آئیگی اور سن 2019 میں اس کا پروٹو ٹائپ  تیار کیا جائیگا جبکہ سن 2021 سے یہ گاڑی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

984334
ترکی کی پہلی مقامی موٹر گاڑی کی تیاری پر کام شروع

ترک موٹَر گاڑی  تیار کرنے والی فرم   کے سربراہ کے طور پر  مہمت گرجان قاراقاش کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ترکی  کے آٹو موبائل انٹرپرائز گروپ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے دو نومبر سن 2017 کو دستخط کردہ پروٹوکول کے ساتھ سائنس، صنعت و ٹیکنالوجی أمور کی وزارت  اور ایوان ِ ہائے بازار حصص کے  تعاون سے  انادولو گروپ، بی ایم سی۔ کوکھ گروپ، ترک سیل اور زور لو ہولڈنگ   جیسی بڑی فرموں کے  اشتراک سے  ایک کنسورشیم قائم کیا گیا ۔

ترکی کی پہلی موٹر گاڑی سو فیصد بجلی سے چلے گی۔

اس منصوبے پر  تین ارب ڈالر کی مالیت آئیگی اور سن 2019 میں اس کا پروٹو ٹائپ  تیار کیا جائیگا جبکہ سن 2021 سے یہ گاڑی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔



متعللقہ خبریں