امریکہ: ڈاکٹروں نے پہلی بار"عضو تناسل" کی کامیاب پیوندکاری کر ڈالی

امریکہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دنیا میں پہلی بار عضو تناسل اور فوطوں کی تھیلی کی کامیاب پیوندکاری کی ہے

959089
امریکہ: ڈاکٹروں نے پہلی بار"عضو تناسل" کی کامیاب پیوندکاری کر ڈالی

امریکہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دنیا میں پہلی بار عضو تناسل اور فوطوں کی تھیلی کی کامیاب پیوندکاری کی ہے۔

امریکہ میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں ڈاکٹروں نے جس فوجی کا آپریشن کیا وہ افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے پیوندکاری کے لیے عضو تناسل، فوطے اور  آپریشن  کے لیے پیٹ کے پردے کے حصے ایک ایسے عطیہ کنندہ  سے حاصل کیے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فوجی کا جنسی  عمل  بحال ہو جانا چاہیے جو کہ عموماً عضو تناسل کی  پیوندکاری میں ناممکن ہوتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والے کسی فوجی کے لیے اتنا بڑا آپریشن کیا گیا ہو جس میں عضو تناسل، پیٹ کے حصے اور سکروٹم کی مکمل پیوندکاری کرنا پڑی ہو۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اخلاقی نقطہِ نظر کی وجہ سے عطیہ کنندہ کے فوطے   نہیں لیے   گئے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں شعبہِ پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو لی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ظاہری طور پر انسانی اعضا کھونے والوں کی معذوری سب کو نظر آتی ہے مگر کچھ ایسے چھپے ہوئے زخم ہوتے ہیں جن کو دوسرے لوگ زیادہ سمجھ نہیں سکتے۔

مذکورہ آپریشن کروانے والے فوجی کی خواہش ہے کہ اس کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چھ ماہ سے ایک سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں