"کیڑا برگر کھاو" جان بناو

سوئٹزرلینڈ میں  ایسی متعدد  دوکانیں کھل  گئی ہیں  جہاں مختلف کیڑوں سے بنے ہوئے برگر دستیاب ہونگے

794262
"کیڑا برگر کھاو" جان بناو

سوئٹزرلینڈ میں  ایسی متعدد  دوکانیں کھل  گئی ہیں  جہاں مختلف کیڑوں سے بنے ہوئے برگر دستیاب ہونگے۔

بتایا جاتا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پہلا یورپی ملک ہے جس نے مختلف کیڑوں سے تیار کرنیوالی خوراک فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

 یہ کیڑے لحمیات  کا اچھا ذریعہ ہیں اس کے نتیجے میں ماحول دوست فضا کو پروان چڑھانے میں مددملے گی۔

 جنیوا، برن اور زیورخ میں  یہ دوکانیں کھل گئی ہیں /

 گزشتہ دنوں حکومت نے قانون میں ترمیم کی تھی جس کی تحت اس طرح کی چیزوں کی فروخت کی اجازت دیدی  گئی تھی ۔

یہ برگر ، جھینگر، ٹڈوں اور دیگر کیڑوں پر مشتمل ہونگے۔

واضح رہے کہ  یہ کیڑے ماضی میں جانوروں کی خوراک میں بھی شامل کئے جاتے تھے۔



متعللقہ خبریں