یمن: نصف ملین بچےغذائی قلت کا شکار،فوری مدد کی اپیل

قوام متحدہ کے  ادارے یونیسف اور عالمی ادارہ خوراک  نے مشترکہ  اعلامیئے میں واضح کیا ہے کہ  یمن میں  غذائی قلت   کا شکار نصف ملین بچے موجود ہیں جن کی جسمانی نشونما  اور   علاج معالجے  کی شدید ضرورت ہے

720713
یمن: نصف ملین بچےغذائی قلت کا شکار،فوری مدد کی اپیل

یمن میں نصف ملین  بچے   فوری  طورپر   دیکھ بھال اور علاج معالجے کے منتظر ہیں ۔

 اقوام متحدہ کے  ادارے یونیسف اور عالمی ادارہ خوراک  نے مشترکہ  اعلامیئے میں واضح کیا ہے کہ  یمن میں  غذائی قلت   کا شکار نصف ملین بچے موجود ہیں جن کی جسمانی نشونما  اور   علاج معالجے  کی شدید ضرورت ہے ۔

 عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ  اگلے سال تک   یمن میں تقریباً 9 ملین افراد  بنیادی غذائی ضروریات کی قلت  سے دوچار ہونگے  جن کےلیے  فوری طور پر  1٫2 ارب ڈالر   کی مدد درکار ہے ۔


ٹیگز: #یمن , #بچے

متعللقہ خبریں