چہرے کی جزوی تبدیلی کے بعد صحت یاب ہونے والی فرانسیسی خاتون وفات پا گئی

سال 2005 میں چہرے کی  جزوی تبدیلی کے پہلے آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے والی فرانسیسی خاتون ایزابیل ڈینور وفات پا گئی ہیں

567173
چہرے کی جزوی تبدیلی کے بعد صحت یاب ہونے والی فرانسیسی خاتون وفات پا گئی

سال 2005 میں چہرے کی  جزوی تبدیلی کے پہلے آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے والی فرانسیسی خاتون ایزابیل ڈینور وفات پا گئی ہیں۔

فرانس کے شمال میں واقع  ایمینز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈینور نے 49 سال کی عمر میں ایک بیماری کی وجہ سے وفات پائی لیکن ان کے کنبے کی خواہش کے مطابق ان کی وفات کی خبر کو اب تک پوشیدہ رکھا گیا۔

بیان میں ڈینور کے چہرے کی تبدیلی سے متعلقہ کسی مسئلے کی وجہ سے یا پھر کسی اور بیماری  کے نتیجے میں ہلاک ہونے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ڈینور کا چہرہ  کتے کے کاٹنے کے نتیجے میں   مسخ ہو گیا تھا۔

سال 2005 میں فرانسیسی ڈاکٹروں برنارڈ ڈیواکولے اور جین مائیکل ڈوبیرنارڈ نے ان کے  چہرے کی جزوی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا۔

یہ آپریشن چہرے کی تبدیلی کے آپریشن  کے شعبے میں ایک سنگ میل تشکیل دینے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں