چین اور ترکی کے درمیان جوہری معاہدے پر عمل درآمد شروع
معاہدے پر صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ چین کے وقت عمل درآمد کا آغاز توجہ طلب ہے
564446
ترکی اور چین کے درمیان جوہری توانائی کے پُر امن مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے حوالے سے معاہدے پر سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد رسمی طور پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
عوامی جمہوریہ چین اور ترکی کے درمیان سن 2012 میں طے پانے والے معاہدے کی کابینہ نے منظوری دے دی، جس کی رو سے دونوں ملک نکلیئر پاور اسٹیشنوں کی تعمیر ، ڈیزائنگ اور جوہری معدنیات کو کانوں سے نکالنے کی طرح کے شعبہ جات میں تعاون کیا جائیگا۔
اس معاہدے پر صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ چین کے وقت عمل درآمد کا آغاز توجہ طلب ہے۔