امریکی خلا بازوں کا خلاء میں چہل قدمی کا ایک نیا ریکارڑ
طویل ترین دورانیہ تک خلا ء میں رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے جیف ویلیمز اور کیٹ روبنز 6 گھنٹے 48 منٹ تک خلاء میں رہے
563729
امریکی خلا نوردوں جیف ویلیمز اور کیٹ روبنز نے دو ہفتوں بعد مزید ایک خلائی چہل قدمی کو کامیابی سے پورا کر لیا ہے۔
طویل ترین دورانیہ تک خلا ء میں رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے جیف ویلیمز اور کیٹ روبنز 6 گھنٹے 48 منٹ تک خلاء میں رہے۔
خلاء بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر موجود ریڈی ایٹرز میں سے ایک کو اسٹیشن کے مزید قریب لاتے ہوئے خلاء میں گرنے والے ٹکڑوں سے محفوظ رکھا ہے۔
اسٹیشن کے باہر ہائی ریزولیوشن کے حامل دو کیمرے بھی نصب کرنے والے خلا بازوں نے سولر پینلز کو بھی مزید مضبوطی دی۔
ماہرین نے ان تمام اقدامات کو مستقبل کی خلائی شٹلز کے لیے ایک اہم مرحلے کے طور پر پیش کیا ہے۔