سویڈن میں ائیر پورٹوں کے راڈار کچھ دیر کے لئے معطل

سورج پر دھماکوں کا سبب بننے والے مقناطیسی فیلڈ نے سویڈن میں ائیر پورٹوں کے راڈاروں کو کچھ دیر کے لئے معطل کر دیا

411221
سویڈن میں ائیر پورٹوں کے راڈار کچھ دیر کے لئے معطل

سورج پر دھماکوں کا سبب بننے والے مقناطیسی فیلڈ نے سویڈن میں ائیر پورٹوں کے راڈاروں کو کچھ دیر کے لئے معطل کر دیا۔
اس صورتحال کے بعد دارالحکومت اسٹاک ہوم کے 2 ائیر پورٹوں اور مالمو اور گوتھین برگ کے ائیر فیلڈز کو بند کر دیا گیا۔
طیارے پرواز نہیں کر سکے اور فضاء میں موجود طیارے لینڈنگ نہیں کر سکے۔
مقناطیسی فیلڈ کی شدت میں کمی آنے کے بعد پروازیں دوبارہ سے شروع کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ سورج کے دھماکوں سے پھیلنے والے الیکٹران، پروٹون اور الفا پارٹیکل چند دنوں میں دنیا میں پہنچ کر بھرپور رفتار کے ساتھ ماحول سے ٹکراتے ہیں۔
یہ صورتحال دنیا کے مقناطیسی فیلڈز میں خرابی کا سبب بنتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں