معجزہ خداوندی: اللہ کا نام انڈے کے چھلکے پر

گزشتہ روز برطانیہ کے شہر لیسیسٹر میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک مسلمان خاتون انیسہ جساب نے سپر مارکیٹ سے انڈوں کا ایک پیک خریدا جس میں موجود ایک انڈے پر اللہ کا نام قدرتی طور پرکندہ تھا

342280
معجزہ خداوندی: اللہ کا نام انڈے کے چھلکے پر

خدا کی قدرت کے مظاہر جا بجا نظر آتے ہیں جو اس کی موجودگی کا پتہ دیتے ہیں لیکن اس کے لیے ان مظاہر پر غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے، اسی لیے کلامِ الٰہی میں بارہا فطرت کی نشانیوں پر غوروفکر کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
کبھی کبھار یہ نشانیاں اس قدر واضح ہوتی ہیں کہ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہتا۔
ایسی ہی ایک نشانی گزشتہ روز برطانیہ کے شہر لیسیسٹر میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک مسلمان خاتون انیسہ جساب نے سپر مارکیٹ سے انڈوں کا ایک پیک خریدا۔ جب وہ ان انڈوں سے اپنے شوہر کے لیے کیک بنانے لگی تو اس نے دیکھا کہ ایک انڈے پر کچھ ابھار ہیں، جب اس نے غور سے دیکھا تو اس کے منہ سے بے اختیار سبحان اللہ نکل گیا کیونکہ انڈے کے اوپر قدرتی طور پر ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا تھا۔ ا ہل خانہ نے انڈے کو خالی کرکے خول کو شیشے کے ڈبے میں بند کرکے اپنے پاس رکھ لیا ہے۔
36سالہ انیسہ کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ ایک معجزہ دیکھا ہے ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی انسان اس طرح انڈے کے ابھار بنا کر اس پر لفظ لکھ دے یہ قدرتی طور پر ہی ہوا۔
میں نے اس سے قبل بھی ایسے واقعات کے متعلق سن رکھا ہے جن میں درختوں کی شاخوں پر پانیوں پر اور آسمان میں اللہ کا نام لکھے جانے کے متعلق بتایا گیا تھا لیکن آج میں اپنی آنکھوں سے یہ معجزہ دیکھ رہی ہوں۔انیسہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ تمام مسلمانوں کے نام اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے کہ وہ لوگوں کو معاف کرنا سیکھیں اپنے دلوں کو کدورتوں سے پاک رکھیں اور دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کام کریں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں