اورنج نے اپنا کام اسرائیل میں بند کر دیا

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مواصلات کے شعبے میں سروسز فراہم کرنے والی ایک فرانسیسی فرم کی جانب سے اسرائیلی کمپنییوں سے تعاون ختم کرنے کے اعلان پر فرانس اور اسرائیل کے درمیان ایک نئی کشیدگی پیدا ہوئی ہے

293532
اورنج نے اپنا کام اسرائیل میں بند کر دیا

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مواصلات کے شعبے میں سروسز فراہم کرنے والی ایک فرانسیسی فرم کی جانب سے اسرائیلی کمپنییوں سے تعاون ختم کرنے کے اعلان پر فرانس اور اسرائیل کے درمیان ایک نئی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک فرانسیسی مواصلاتی کمپنی اورینج کی جانب سے خدمات فراہم کرنے سے انکار پر معذرت کے منتظر ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مذکورہ کمپنی کے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے اپنی اشتراکی اسرائیلی کمپنی کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا ہے۔
خبرکے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانویل نخشون نے بتایا کہ ان کی حکومت نے فرانسیسی حکام کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے اورینج کی جانب سے اسرائیل میں خدمات ختم کرنے کے اعلان پر معذرت کرنے کے ساتھ کام چھوڑنے کی وجہ معلوم کی گئی ہے۔
نخشون کا کہنا ہے کہ فرانس میں اسرائیلی سیفر یوسی گال نے بھی فرانسیسی ایوان صدر ، وزارت خارجہ اور وزارت اقتصادیات سے رابطہ کرکے ان سے سرکاری طورپر اورینج کے موقف کے بارے میں اس لیے معلومات کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ اس کمپنی میں 25 فی صد حصص حکومت کے پاس ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیل میں مواصلاتی شعبے میں کام کرنے والی فرانسیسی کمپنی اورینج کے بورڈ آف ڈائریکٹر اسٹیفن ریچر نے نہایت غضبناک لہجے میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی اسرائیلی شراکت دار کمپنی کے ساتھ کام کا فیصلہ واپس لیے رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں