اینتھریکس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں:پینٹاگون

امریکی نائب وزیردفاع رابرٹ ورک نے بتایا ہے کہ غلطی سے اینتھریکس بھیجے جانے والی ریاستوں کی تعداد 17 جبکہ لیبارٹریوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ہے

292586
اینتھریکس  سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں:پینٹاگون

امریکی فوج نے غلطی سے جنوبی کوریا کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں واقع اپنے اڈوں کو اینتھریکس بھِج دیا ۔
اس بارے میں پینٹاگون میں نائب وزیر دفاع رابرٹ ورک نے بتایا ہے کہ غلطی سے اینتھریکس بھیجے جانے والی ریاستوں کی تعداد 17 جبکہ لیبارٹریوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے عوام کو خوف میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پیشتر بھی نو امریکی ریاستوں اور بیرون ملک واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو غلطی سے اینتھریکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں