سوڈان: ہیضے کی وجہ سے اموات کی  تعداد 473 تک پہنچ گئی

ملک میں ہیضہ کیسوں کی کُل  تعداد 14 ہزار 944 تک  اور ہیضے کی وجہ سے  اموات کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے: سوڈان وزارت صحت

2191811
سوڈان: ہیضے کی وجہ سے اموات کی  تعداد 473 تک پہنچ گئی

سوڈان میں ہیضے کی وباء کے نتیجے میں اموات کی  تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔

سوڈان وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہیضہ کیسوں کی کُل  تعداد  14 ہزار 944 تک  اور ہیضے کی وجہ سے  اموات کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں جون سے جاری بارشیں اور سیلاب ہیضے کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈانی  حکام نے ملک میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے  12 اگست کو ہیضے کو وبا قرار دے دیا تھا۔

ملک میں جنگ کی وجہ سےایک طرف تو   صحت کا نظام مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا  دوسری طرف وبائی امراض کا پھیلاؤ لوگوں کی زندگی کو مزید دشوار بنا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں