نو ڈالر میں کمپیوٹر حاصل کیجیئے

آکلینڈ کی نیکسٹ تھنگزکو نامی کمپنی نے C.H.I.P نامی مختصر ترین کمپیوٹر تیار کر لیا ہے جس کی قیمت محض 9 ڈالر ہے

271793
نو ڈالر میں کمپیوٹر حاصل کیجیئے

آپ کو کمپیوٹر خریدنے کے لیے ہزاروں اور لاکھوں روپے کی اب ضرورت نہیں بلکہ C.H.I.P نامی مختصر ترین کمپیوٹر اب صرف 9 ڈالر میں دستیاب ہے۔
آکلینڈ کی نیکسٹ تھنگزکو نامی کمپنی نے C.H.I.P نامی مختصر ترین کمپیوٹر تیار کر لیا ہے جس کی قیمت محض 9 ڈالر ہے۔
اس کمپیوٹر کو بالکل عام کمپیوٹر کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے بس ضروری چیزیں مثلا ، کی بورڈ ، ماؤس ، اور ایک ڈسپلے اسکرین جوڑیں اور آپ کا پرسنل کمپیوٹر تیار ہوگیا۔
اس کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر بورڈ میں ، 1 GHz پروسیسر ، 512 mb ریم ، اور 4gb کی اسٹوریج ہارڈ ڈسک ہے اس کے علاوہ اس میں وائی فائی اور بلو ٹوتھ کی سہولت بھِی شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں