لائبیریا کو ایبولا سے پاک کر دیا گیا

لائبیریا اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک تھا کہ جہاں وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا ہے

250602
لائبیریا کو ایبولا سے پاک کر دیا گیا

مغربی افریقہ میں دس ہزار افراد کی ہلاکت کے موجب ایبولا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
لائبیریا اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک تھا کہ جہاں وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا ہے۔
دارالحکومت مونروویا میں قائم طبی مرکز سے فارغ ہونے والی 58 سالہ خاتون کےلیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
حکومت نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ملک سے اس موذی وبا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ گینی اور سیرا لیئون میں ایبولا سے متاثرہ 132 افراد کی مزید نشاندہی کی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں