ترکی میں اسکالر شپ کے لیے لازمی شرائط

ترکی میں اعلی تعلیم اب اسکالر شپ کے ساتھ ممکن ہے، برائے مہربانی متعلقہ ویب سائٹ کا تفصیلی مطالعہ کیجیے

242068
ترکی میں اسکالر شپ  کے لیے لازمی شرائط

ترکی میں اسکالر شپ پر اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔
اے۔ مختلف پروگراموں کے حوالے سے تاریخِ پیدائش کی حد بندی
1۔ انڈر گریجویٹ پروگرام کے لیے31.12.1993 کے بعد کی تاریخ ِپیدائش
2۔ ماسٹر پروگرام کے لیے31.12.1985 کے بعد کی تاریخ ِپیدائش
3۔ پی۔ایچ۔ڈی پروگرام کے لیے31.12.1980 کے بعد کی تاریخ ِپیدائش
4۔ ریسرچ پروگرام کے لیے31.12.1970 کے بعد کی تاریخ ِپیدائش
5۔حصول تعلیم کی راہ میں رکاوٹ تشکیل دینے والے کسی طبی مسئلے کی عدم موجودگی

بی۔ تعلیمی بیک گرواؤنڈ
امیدواروں کا سابقہ تعلیم میں اچھا ریکارڈ لازمی ہے۔ اسکالرشپ پروگرام کے مطابق گزشتہ تعلیم کے گریڈ اور جی پی اے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے متعلقہ ویب سائٹ کے Assessment and Selection حصے سے معلومات حاصل کیجیے۔
اس سے قبل جمہوریہ ترکی شہریت رکھنے اور بعد میں اسے کھوتے ہوئے کسی دوسری شہریت کے ساتھ اسکالرشپ پروگرام میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
ویب سائٹ پر مختلف ناموں سے اسکالرشپس کو پیش کیا گیا ہے۔ آپ اپنی شہریت کے مطابق موزوں ترین پروگرام میں درخواست دائر کریں۔
۔مختصر دورانیے کے اسکالرشپ پروگراموں کے لیے مزید شرائط مطلوب ہیں ، جن کے بارے میں ویب سائٹ پر معلومات موجود ہیں۔
۔درخواستیں صرف اور صرف آن لائن ہی جمع کروائی جا سکتیں ہیں۔
www.turkiyeburslari.gov.tr ویب سائٹ انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔ برائے مہربانی بڑی توجہ سے مطالعہ کرنے کے بعد بلا کسی کمی بیشی کے اپنی درخواستیں جمع کرائیے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں