نمک کم کھائیے سرطان سے بچیئے

ورلڈ کينسر ريسرچ فنڈ نے کہا ہے کہ کھانے ميں نمک کا استعمال کم کرنے سے معدے کے کينسر کے خطرات کم ہوسکتے ہيں

158920
نمک کم کھائیے سرطان سے بچیئے

سرطان کے مرض کے خلاف کام کرنے والے ايک عالمي ادارے ورلڈ کينسر ريسرچ فنڈ نے کہا ہے کہ کھانے ميں نمک کا استعمال کم کرنے سے معدے کے کينسر کے خطرات کم ہوسکتے ہيں.

حد سے زيادہ نمک کا استعمال دوران خون ميں دباو کا باعث بنتاہے اور اس سے دل کي بيماري اور دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہي سرطان کا خطرہ بھي بڑھ جاتا ہے۔

سرطان کے عالمي ادارے ڈبليو سي آر ايف کا کہنا ہے کہ نمک والي غذا جيسے خشک گوشت، ڈبل روٹی اور ناشتے ميں استعمال ہونے والے اناج ميں کمي سے يہ فوائد حاصل ہو سکتے ہيں۔.

اگر لوگ غذا کے معاملے ميں روزانہ رہنما اصولوں کي پابندي کريں تو ہر ساتويں مريض کو بچايا جا سکتا ہے.

سرطان پر تحقيق کرنے والے برطانوي ادارے کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار ميں مزيد اضافہ ہو سکتا ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں