ایبولا وائرس کے خطرات تاحال برقرار ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ برائے انسداد ایبولا وائرس ڈیوڈ نابارو نے کہا ہے کہ سیرا لیئون میں اس وبا کے روک تھام کے لیے مزید معالجین اور بستروں کی ضرورت ہے

143409
ایبولا وائرس کے خطرات تاحال برقرار ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ برائے انسداد ایبولا وائرس ڈیوڈ نابارو نے مغربی افریقہ چار ممالک کے دوروں کے بعد جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقادکیا ۔،
انہوں نے بتایا کہ سیرا لیئون میں اس وبا کے روک تھام کے لیے مزید معالجین اور بستروں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر ایبولا جیسے موذی مرض کی روک تھام میں مصروف ڈاکٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اس وائرس کے خاتمے کےلیے امید کی ایک کرن روشن ضرور ہوئی ہے لیکن تاحال خطرات باقی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وبا کے نتیجے میں سیرا لیئون ، لائبیریا ،اور گینی میں 6 ہزار 300 سے زائد افراد لقمہ اجل جبکہ 18000 متاثر ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں