یورپ کو برڈ فلو کی وبا کا خطرہ لاحق

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یورپ کے تین مختلف ممالک میں پولٹری کے جانوروں میں H5N8 کے وائرس موجود ہونے کا پتہ لگایا گیا ہے۔ جرمنی میں برڈ فلو کے ایک نئے کیس کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارتِ زراعت کے مطابق اس مرتبہ یہ ایک جنگلی پرندے میں پایا گیا ہے اور انتہائی وبائی ثابت ہو سکتا ہے

203714
یورپ کو برڈ فلو کی وبا کا خطرہ لاحق

یورپ کو برڈ فلو کی وبا کا خطرہ لاحق ہے۔
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یورپ کے تین مختلف ممالک میں پولٹری کے جانوروں میں H5N8 کے وائرس موجود ہونے کا پتہ لگایا گیا ہے۔
جرمنی میں برڈ فلو کے ایک نئے کیس کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارتِ زراعت کے مطابق اس مرتبہ یہ ایک جنگلی پرندے میں پایا گیا ہے اور انتہائی وبائی ثابت ہو سکتا ہے۔
وزارتِ زراعت کے مطابق ایک مرغابی میں برڈ فلو کا انتہائی وبائی وائرس H5N8 پایا گیا ہے جو یورپ میں کسی فارم کے باہر اس وائرس کی نشاندہی کا پہلا واقعہ ہے۔
اس وزارت کے مطابق علاقائی حکام کو جنگلی پرندوں کی سرگرمی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، یعنی ایسے پرندوں کو تلف کیا جا سکتا ہے جن پر اس وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکریننگ ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔
برڈ فلو کی یہ قسم قبل ازیں صرف ایشیا میں سامنے آئی تھی تاہم یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے ذریعے منتقل ہوئی۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں یورپ کے مختلف ملکوں میں اس کی موجودگی کی خبریں آئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہالینڈ نے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق کے رد عمل میں ملک بھر میں مرغیوں اور انڈوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی تھی۔
خیال رہے کہ ہالینڈ انڈے برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ہالینڈ کے پولٹری فارم سالانہ چھ ارب انڈے بیرون ملک فروخت کرتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں