ایبولا وائرس پر آئندہ برس قابو پالیا جائے گا: بانکی مون

اگر دنیا نے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا تو مہلک ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو آئندہ سال کے وسط تک ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں اس کے نئے مریضوں کے معاملے میں صفر تک جانا ہے

202771
ایبولا وائرس  پر آئندہ برس قابو پالیا جائے گا: بانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس تک ایبولا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر دنیا نے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا تو مہلک ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو آئندہ سال کے وسط تک ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں اس کے نئے مریضوں کے معاملے میں صفر تک جانا ہے۔ ایبولا ایسی بیماری نہیں ہے کہ آپ ایک دو مریض چھوڑ دیں اور کہیں کہ آپ نے بہت کر لیا۔انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ جہاں مغربی افریقی ممالک میں اس کی زد میں آنے والے افراد کی شرح میں کمی آئی ہے وہیں مالی میں اس کی وجہ سے چھ لوگوں کی اموات گہری تشویش کا باعث ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سربراہ اینتھونی بینبری نے کہا ہےکہ دنیا ابھی اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں بہت پیچھے ہے۔مغربی افریقہ کے تین ممالک گنی، سیرا لیون اور لائبیریا ایبولا کے پھیلاؤ کی زد میں ہیں اور ان ممالک میں ابھی تک ایبولا سے تقریبا ساڑھے پانچ ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ نائیجیریا، مالی، اسپین اور امریکا میں بھی چیدہ چیدہ واقعات پیش آئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں