لحمیات سے بھرپور غذا،روزے میں توانائی کا خزانہ

122274
لحمیات سے بھرپور غذا،روزے میں توانائی  کا خزانہ

ترکی میں اس سال روزے کا دورانیہ عمومی طور پر سترہ گھنٹے ہے ۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ طویل روزے کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سحر اور افطار میں لحمیات سے بھرپور غذائیں استعمال کی جائیں۔رمضان المبارک کے دوران گھروں میں سحر اور افطار کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ من پسندپکوان دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراٹھے ،دہی اور لسی کا استعمال دن بھر توانائی بحال رکھنے میں مددگار ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پھلوں کا رس اور ملک شیک پئیں،کھجور اور گوشت بھی کھائیں۔
طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ روزہ رکھیں تو سحری کے وقت ایک کٹوری ابلی ہوئی دال ضرور کھائیں جبکہ ذیابیطس اور بلند فشارِ کون کے مریض ادویات کو جاری رکھتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں تاہم تلی ہوئی اشیاء اور مصالحہ جات سے پرہیز کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں