یوگنڈا میں حلال بینک اکاونٹ نے خدمات کا آغاز کر دیا

حلال بینک اکاونٹ کے ‍‍ذریعے ملک کی مسلمان آبادی بلاسُود قرضے حاصل کر سکے گی: پیرسی لوبیگا

1895884
یوگنڈا میں حلال بینک اکاونٹ نے خدمات کا آغاز کر دیا

یوگنڈا میں پہلی دفعہ 'حلال بینک اکاونٹ' نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

ملک میں خدمات دینے والے فنانس ٹرسٹ بینک کے شعبہ کاروباری ترقی کے سربراہ 'پیرسی لوبیگا' نے کہا ہے کہ بحیثیت کمپنی ہم نے 'حلال بینک اکاونٹ ' کی خدمات شروع کردی ہیں۔

لوبیگا نے یوگنڈا میں پہلی دفعہ اسلامی قوانین سے ہم آہنگ بینک اکاونٹ کے آغاز کا ذکر کیا اور  کہا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ  ملک کی مسلمان آبادی بلاسُود قرضے حاصل کر سکے گی۔

یوگنڈا کی کاروباری شخصیت 'حق کریم کالیسا' نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حلال اکاونٹ کا آغاز صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں پوری انسانیت کے لئے ایک مفید اقدام ہے۔



متعللقہ خبریں