عالمی بینک کے گروپ چیئرمین کی ترک وزیر خزانہ سے انقرہ میں ملاقات

ملاقات کے دوران ترک  معیشت  کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجے بنگا نے ترکیہ کے اقتصادی پروگرام  کی  حمایت کا اعادہ کیا

2151528
عالمی بینک کے گروپ چیئرمین کی ترک وزیر خزانہ سے انقرہ میں ملاقات

وزیر خزانہ مہمت  شمشیک نے ورلڈ بینک گروپ کے  چیئرمین  اجے بنگا سے ملاقات کی۔

شمشیک اور بنگا کے درمیان یہ  ملاقات دارالحکومت انقرہ میں وزارت خزانہ  کے دفتر  میں ہوئی۔

پریس  کی عدم موجودگی میں یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

بنگا کا دورہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ طویل عرصے کے بعد ورلڈ بینک گروپ  سے چیئرمین  کی سطح پر یہ ترکیہ کا پہلا دورہ ہے۔

ملاقات کے دوران ترک  معیشت  کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجے بنگا نے ترکیہ کے اقتصادی پروگرام  کی  حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات  میں عالمی بینک اور ترکیہ کے درمیان مالیاتی اور تکنیکی تعاون کی بنیاد  پر  تشکیل دیے گئے "کنٹری کوآپریشن فریم ورک" پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس تناظر میں آفات  کے خلاف مزاحمت ، توانائی،  گرین  ماحول، موسمیاتی تغیرات کے خلاف اقدامات، برآمدات میں تعاون، ریئل سیکٹر، بنیادی ڈھانچہ، لاجسٹکس، صنعت، زراعت، تعلیم، صحت اور  وسیع پیمانے کی شراکت جیسے شعبہ جات  ممکنہ تعاون کے فروغ پر بات ہوئی۔

باور رہے ، ماہ ستمبر میں ترکیہ کے درمیانی مدتی پروگرام  کے اعلان کے فوراً بعد، عالمی بینک نے اس پروگرام کے لیے اپنی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ترکیہ کے لیے وسائل کی رقم 17 بلین ڈالر سے بڑھا کر 35 بلین ڈالر کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں