جون کے مہینے میں ٹرکش ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد 7،8 ملین ہو گئی

ٹرکش ایئر لائنز کی خارجہ پروازوں میں مسافروں کی شرح 81،7 فیصد اور داخلہ پروازوں میں مسافروں کی شرح 87،5 فیصد رہی ہے

2161393
جون کے مہینے میں ٹرکش ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد 7،8 ملین ہو گئی

ٹرکش ایئر لائنز THY نے جون کے مہینے میں 7،8 ملین مسافر اٹھائے ہیں۔

ٹرکش ائیر لائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کی مذکورہ تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 7،4 فیصد زیادہ رہی ہے۔

THYکی خارجہ پروازوں میں مسافروں کی شرح 81،7 فیصد اور داخلہ پروازوں میں مسافروں کی شرح 87،5 فیصد رہی ہے۔

پروازوں میں کارگو  اور ڈاک کا حجم جون 2023 میں ایک لاکھ 38 ہزار 700 ٹن اور رواں سال میں 26 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 700 ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنوری۔ جون کے دورانیے میں ٹرکش ائیر لائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بھی 4،8 فیصد اضافے کے ساتھ 40،6 ملین رہی ہے۔

2023 کے  پہلے نصف میں ائیر لائنز نے  کُل 7 لاکھ 47 ہزار 900 ٹن کارگو  اور ڈاک حجم اُٹھایا  جو رواں سال کے پہلے نصف میں 32،3 کے اضافے سے 9 لاکھ 89 ہزار 400 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں