ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان پیٹروکیمیا، گیس اور معدنی کان کنی کے شعبوں میں متعدد سمجھوتے

سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب دارالحکومت کاراکاس میں منعقد ہوئی اور تقریب میں صدر نکولس مادورو نے بھی شرکت کی

2150458
ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان پیٹروکیمیا، گیس اور معدنی کان کنی کے شعبوں میں متعدد سمجھوتے
turkiye-venezuela anlasma.jpg
turkiye-venezuela anlasma.jpg

وینزویلا اور ترکیہ کی کمپنی کے درمیان پیٹروکیمیا، گیس اور معدنی کان کنی  کے شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے میرافلوریس پیلس میں منعقد ہوئی اور تقریب میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی شرکت کی ہے۔

صدر مادورو نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان ساجھے داری دو طرفہ منافع کی بنیاد پر استوار ہے۔ ایک نئی دنیا کی تعمیر کی خاطر ہم، دونوں ملّتوں کو مزید متحد کرنے کےلئے،   مشترکہ کوششیں  اور اسٹریٹجک سمجھوتے کر رہے ہیں۔ یہ سمجھوتے، پیٹرو کیمیا، گیس، سونے اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے شعبوں میں اور فطرت کے احترام کی بنیادوں پر طے کئے گئے، غیر معمولی سمجھوتے ہیں۔ ہم ایک پیداواری اقتصادیات کی تعمیر کر رہے ہیں"۔

وینزویلا ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے کے دائرہ کار میں ملک کے جنوبی صوبے آراگووا میں سونے اور دیگر معدنیات کی کان کنی کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں