ترکیہ۔ہنگری فِنٹیک اجلاس، نئی شراکت داریوں پر بات چیت

ترکیہ ایک بڑی منڈی ہے اور یہ اجلاس فِنٹیک شعبے میں نئی ساجھے داریاں بنانے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے: زولٹان آکس

2152986
ترکیہ۔ہنگری فِنٹیک اجلاس، نئی شراکت داریوں پر بات چیت

ترکیہ۔ہنگری فِنٹیک 'فنانشیل ٹیکنالوجی' اجلاس استنبول میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے انٹر پرائزروں اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلقہ افراد نے ملاقاتیں اور اجلاس کئے۔

فِنٹیک اجلاس میں ٹیکنالوجی کے شعبے کی تازہ پیش رفتوں پر اور اس شعبے میں ترکیہ اور ہنگری کے درمیان ممکنہ کاروباری تعاونوں پر غور کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈیجیٹل بنکاری سے لے کر سرمایہ کاری ٹیکنالوجیوں تک متعدد شعبوں پر مذاکرات کئے گئے۔

اجلاس میں دونوں ممالک کا ہدف باہمی سرمایہ کاریوں کے حجم میں اضافہ کرنا ہے۔

ہنگری فِنٹیک سوسائٹی کے سربراہ زولٹان آکس نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک بڑی منڈی ہے اور یہ اجلاس فِنٹیک شعبے میں نئی ساجھے داریاں بنانے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔

زولٹان آکس نے کہا ہے کہ "ہمارے پاس بہت اچھے سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں۔ ہم ریاضی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں بھی بہت قابل ہیں۔ یہی نہیں ہمارے پاس بہت اچھی ڈرگ کمپنیاں بھی ہیں۔ میرے خیال میں اگر ہم اپنے مضبوط شعبوں کو متحد کر لیں تو بہت شاندار کام کر سکتے ہیں"۔

زولٹان نے ہنگیرین  کپمنیوں کو ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

توقع ہے کہ فِنٹیک اجلاس ترکیہ  اور ہنگری کی باہمی تجارت میں بھی اضافہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں