ترکیہ: بیروزگاری کی شرح میں کمی

اپریل کے مہینے میں ترکیہ بھر میں  بیروزگار افراد کی تعداد گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 18 ہزار افراد کی کمی سے 30 لاکھ 42 ہزار ہو گئی ہے: ترکیہ محکمہ شماریات

2150816
ترکیہ: بیروزگاری کی شرح میں کمی

ترکیہ میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے ماہِ اپریل کی شرح محنت کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق اپریل کے مہینے میں ترکیہ بھر میں  بیروزگار افراد کی تعداد گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 18 ہزار افراد کی کمی سے 30 لاکھ 42 ہزار ہو گئی ہے۔

اپریل میں بیروزگاری کی شرح گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 0،1 پوائنٹ کی کمی سے 8،5 فیصد  ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیروزگاری کی شرح میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بھی 1،5 پوائنٹ کمی آئی ہے۔



متعللقہ خبریں