پیجو نے پاکستان میں پہلی SUV متعارف کروادی

لکی موٹر کارپوریشن  نے باضابطہ طور پر ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ یورپی گاڑی پیجو 2008 ایس یو وی لانچ کردی ہے اور 6 شہروں میں 8 تھری ایس ڈیلرشپس کا آغاز کردیا ہے

1794612
پیجو نے پاکستان میں پہلی SUV متعارف کروادی

لکی موٹر کارپوریشن  نے باضابطہ طور پر ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ یورپی گاڑی پیجو 2008 ایس یو وی لانچ کردی ہے اور 6 شہروں میں 8 تھری ایس ڈیلرشپس کا آغاز کردیا ہے۔

خبر کے مطابق پیجیو آٹوموبائل کا ایک فرانسیسی برانڈ ہے جس کی ملکیت "سٹیلنٹیس"کے پاس ہے۔

ایل ایم سی مختلف پیجو ماڈلز کو مقامی طور پر تیار کرے گا اور فی الحال اگلے سال کے اوائل تک ان کی فروخت کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ایل ایم سی کے سی ای او آصف رضوی نے کہا کہ کمپنی نے پلانٹ، مشینری اور سیلز نیٹ ورک سمیت پیجو پروجیکٹ میں 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس کی وجہ سے 650 ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی برانڈ متعارف کروا کر ایل ایم سی پاکستان کی آٹو موٹیو مارکیٹ بدل ڈالنے کو تیار ہے۔

نئی لانچ کی گئی گاڑی کی تفصیلات بتاتے ہوئے آصف رضوی نے کہا کہ پیجو 2008 ماڈل 1800 سی سی کے برابر بجلی فراہم کرتا ہے اور 1800 سی سی انجن کے لیے 10 کلومیٹر فی لیٹر کے مقابلے میں 15 کلو میٹر فی لیٹر تک فیول ایورج فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد متعارف کروایا جانے والا اگلا ماڈل ای-2008 ہو گا جو صارفین کو 100 فیصد الیکٹرک اور تھرمک ورژن میں سے انتخاب کرنے کی آزادی دیتا ہے



متعللقہ خبریں