تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ، فی بیرل قیمت میں 12 فیصد کمی

قیمتوں میں کمی فنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تیل کی پیداوار بڑھانے کا حامی ہے

1793032
تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ، فی بیرل قیمت میں 12 فیصد کمی

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ماسکو پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے ترسیل کے خدشات کسی حد تک ممکنہ طور پر کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اوپیک کے ساتھی ممبران سے پیداوار کو بڑھانے کے متوقع مطالبے کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمت میں 12 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔

خبر کے مطابق ،عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آنے سے روسی ترسیل میں رکاوٹ سے متعلق کچھ سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا کہ تیل کے ذخائر کو مزید استعمال کیا جاسکتا ہے۔

قیمتوں میں کمی فنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تیل کی پیداوار بڑھانے کا حامی ہے۔



متعللقہ خبریں