جنوبی سوڈان نے براستہ سوڈان پیٹرول کی ترسیل کا دوبارہ آغاز کر دیا

صوبہ واحدہ میں یومیہ 80 ہزار بیرل پیٹرول کی صلاحیت کے حامل مزید 5 پیٹرول فیلڈ رواں سال کے آخر میں خدمات کا آغاز کر دیں گے: اظہری عبدالقدیر

1038250
جنوبی سوڈان نے براستہ سوڈان پیٹرول کی ترسیل کا دوبارہ آغاز کر دیا

جنوبی سوڈان نے برآمداتی مقاصد کے لئے براستہ سوڈان پیٹرول  کی ترسیل کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

وزیر پیٹرول اظہری عبدالقدیر نے منعقدہ پریس کانفرنس  سے خطاب میں کہا ہے کہ جنوبی سوڈان  کے صوبے واحدہ میں یومیہ 20 ہزار بیرل پیٹرول کی صلاحیت کے حامل "توما ساوتھ" پیٹرول فیلڈ سے برآمداتی مقاصد کے لئے پیٹرول کی ترسیل کا کام 5 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔

  عبدالقدیر نے کہا کہ برآمد براستہ سوڈان کی جائے گی اور صوبہ واحدہ میں یومیہ 80 ہزار بیرل پیٹرول کی صلاحیت کے حامل مزید 5 پیٹرول فیلڈ رواں سال کے آخر میں خدمات کا آغاز کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے تمام پیٹرول کے کنووں کے دوبارہ سے پیداوار کا آغاز کرنے  میں دو تین سال کا عرصہ لگے گا اور قوی احتمال کے مطابق جنوبی سوڈان 9 جولائی 2011 سے پہلے کی طرح دوبارہ سے 3 لاکھ بیرل پیداوار دے سکے گا۔

واضح رہے کہ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان سال 2013 میں پیٹرول کے سمجھوتے سمیت 9 سمجھوتے طے پائے تھے، مذکورہ پیٹرول سمجھوتہ جنوبی سوڈان کے پیٹرول کے سوڈان کی زمین سے گزرنے  اور برآمدات سے متعلق مالیاتی ریگولیشن پر مبنی تھا۔

سال 2011 میں جنوبی سوڈان   کی علیحدگی سے سوڈان  پیٹرول کے وسائل  کے تین چوتھائی، زرِ محفوظ کے 80 فیصد  اور سرکاری آمدنی کے 50 فیصد سے محروم ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں