ایران: مرکزی بینک کا گورنر تبدیل، ولی اللہ سیف معطل

ایرانی حکومت نے  مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کی جگہ عبدالناصر ہیماتی کو نیا گورنر  مقرر کیا ہے

1019209
ایران: مرکزی بینک کا گورنر تبدیل، ولی اللہ سیف معطل

ایرانی حکومت نے  مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کو تبدیل کر دیا ہے۔

وہ سن 2013 میں صدر حسن روحانی کی حکومت کے قیام کے بعد سے مرکزی بینک کے گورنرتھےجن کی جگہ عبدالناصر ہیماتی کو نیا گورنر  مقرر کیا گیا ہے۔

 قبل ازیں، ہیماتی ایران کے قومی بیمہ محکمے کے سربراہ تھے۔

ہیماتی  کو چین کے لیے ایرانی سفیر بھی بنانے کی خبریں تھیں کہ اچانک انہیں مرکزی بینک کا  گورنرمقرر کر دیا گیا ۔

 یہ امر اہم ہے کہ رواں سال مئی میں امریکہ نے جن ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کی ہیں اُن میں ولی اللہ سیف بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں