عفرین آپریشن ترک معیشت پر اثر انداز نہیں ہوا، نائب وزیرِ اعظم

کسٹم یونین کو اپ ڈیٹ کرنا  درمیانی مدت کے اعتبار سے ایک خوش آئند فعل ہو گا

896121
عفرین آپریشن ترک معیشت پر اثر انداز نہیں ہوا، نائب وزیرِ اعظم

عالمی اقتصادی فورم کے منعقد ہونے والے  ڈاؤس سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے سویٹزرلینڈ میں موجود نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک کا کہنا  ہے کہ ترکی  کے عفرین آپریشن کے  ملکی معیشت پر اثرات  محدود سطح  پر ہیں۔

ڈاؤس میں سرمایہ کاروں سےمذاکرات کرنے کی وضاحت کرنے والے جناب شمشیک نے کہا کہ کسی  بھی ملاقات میں عفرین آپریشن کا معاملہ ایجنڈے  میں نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی اپنے قانونی   دفاع کے حق کو استعمال  کر رہا ہے اور فوجی کاروائی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے حلقے میں رہتے ہوئے  سر انجام  دی جا رہی ہے۔

شمشیک نے بتایا کہ کسٹم یونین کو اپ ڈیٹ کرنا  درمیانی مدت کے اعتبار سے ایک خوش آئند فعل ہو گا، یورپی یونین کمیشن نے متفقہ طور پر کسٹم یونین کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے  تا ہم بعض ممالک کے ساتھ سیاسی تناؤ  نے اس حوالے سے  رکاوٹیں حائل کی ہیں۔ ہم کسی کے ساتھ تنازعے کے حق میں نہیں  اور دہشت گردی کے خلاف اصولی مؤقف    اپنائے جانے کے متمنی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں