آئی ایم ایف نے بالاخر ترکی معاشی طاقت کا اندازہ کر ہی لیا ہے، نائب وزیر اعظم

آئی ایم ایف۔ عالمی بینک کے اجلاس اور جی۔20 نشستوں  میں "اب  اصلاحات  کرنے کا وقت ہے" کا پیغام پیش پیش رہا ہے

826919
آئی ایم ایف نے بالاخر ترکی معاشی طاقت کا اندازہ کر ہی لیا ہے،  نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم  مہمت شمشیک نے امریکہ کے ساتھ ویزے کے بحران کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا موجودہ مؤقف  قابل دوام نہیں ہے۔

جناب مہمت شمشیک نے  آئی ایم ایف۔ عالمی بینک  کے سالانہ اجلاس کے دائرہ کار میں دورہ امریکہ کے  دوران اعلانات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  آئی ایم ایف نے چاہے تاخیر سے ہی کیوں نہ ہو ، ترکی کی مضبوط کارکردگی کا اندازہ کر ہی لیا ہے، ترکی میں آئندہ برس افراطِ زر کی شرح اکائی کے ہندسے تک گر جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی  امریکہ میں بھاری مصروفیات  انتہائی درجے مثبت رہی ہیں اور انہوں نے   سینکڑوں کی تعداد میں عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں سر انجام دی ہیں  جس دوران انہیں ترک معیشت کی اعلی کارکردگی اور سرمایہ کاری کے  سنہری مواقعوں  سے آگاہی  کرانے کا  موقع ملا ہے۔

جناب شمشیک نے بتایا کہ آئی ایم ایف۔ عالمی بینک کے اجلاس اور جی۔20 نشستوں  میں "اب  اصلاحات  کرنے کا وقت ہے" کا پیغام پیش پیش رہا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قلیل  مدت میں ہر چیز ٹھیک دکھائی دیتی ہے   تاہم درمیانی مدت کے لیے ہمیشہ کوئی نہ کوئی خطرہ موجود رہتا ہے لہذا  عالمی معیشت  کی مزاحمت میں اضافے کے لیے بعض اصلاحات  پر عملی پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔  

 

 



متعللقہ خبریں