دنیا کا طویل ترین پل ترکی میں تعمیر ہوگا

وزیر مواصلات و جہاز رانی و خبر رسانی  احمد ارسلان  نے بتایا  ہے کہ  دنیا کے طویل ترین  سن 1915 چناق قلعہ پل  کے منصوبے پر دستخط کل ہونگے جو کہ جنوبی کوریا کے اشتراک سے تعمیر ہوگا

691982
دنیا کا طویل ترین پل ترکی میں تعمیر ہوگا

 دنیا کے طویل ترین  سن 1915 چناق قلعہ  پل  کے منصوبے پر دستخط کل ہونگے۔

 وزیر مواصلات و جہاز رانی و خبر رسانی  احمد ارسلان  نے بتایا  کہ  اس اہم منصوبے   کے سنگ بنیاد سے قبل جنوبی کوریا کے وزیر مواصلات ہُو  اِن  کانگ  کے ہمراہ  اس منصوبے پر  دستخط  ہونگے۔

 وزیر ارسلان نے بتایا کہ اس پل کا سنگ بنیاد فتح چناق قلعے کے  روز یعنی 18 مارچ کو صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم   کےہاتھوں سے کیا جائے گا۔

 یہ پل سن 2023 میں  مکمل ہوگا جس پر  آمدو رفت کےلیے چھ عدد ٹریک موجود ہونگے جس کی مدد سے تجارت  کو  بھی فروغ حاصل ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں