ترکی سے تعلقات کو فروغ دینا ہمارے مفاد میں ہے :پوش کوف

روسی کونسل برائے اطلاعات کے صدر الیکسی  پوش کوف نے کہا ہے کہ  ترکی ہمارا ایک فطری اوراتحادی دوست ملک ہے جس سے تعلقات کا اثر مثبت انداز میں پڑے گا

690401
ترکی سے  تعلقات کو فروغ دینا ہمارے مفاد میں ہے :پوش کوف

روسی کونسل برائے اطلاعات کے صدر الیکسی  پوش کوف نے کہا ہے کہ  ترکی ہمارا ایک   فطری  اور   اتحادی  دوست ملک ہے ۔

 روسی ٹیلی ویژن  پر گفتگو کے دوران  پوش کوف نے  بتایا کہ   اس وقت روس، مشرق وسطی  کی صورت حال  میں   اہم کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ ہفتے ترک صدر ایردوان نے   روس کا کامیاب دورہ کیا  جو کہ دو طرفہ مفادات میں ہوگا جس میں   اقتصادی پابندیوں کے خاتمے   اورکاروباری ویزوں  میں نرمی  جیسے موضاعات کا  جائزہ لیا گیا ۔

 پوش کوف نے   کہا کہ ترکی کو خطرہ ہے کہ  شمالی شام سے ملحقہ سرحدی علاقہ آزاد کرد ریاست میں تبدیل نہ ہوجائے  جس کی بنا پر صدر ایردوان نے روس کا دورہ کیا تھا۔ ہم  ترکی سے اہم منصوبوں میں تعاون چاہتے ہیں جس سے خطے میں  معاشی  استحکام  پیدا ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں