ترکی کی گیس بند کی تواعتبار دوکوڑی کا ہو جائے گا: گیسپروم

روسی کمپنی گیس پروم کے صدر الیکسی ملر نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو گیس کی فراہمی بند کی گئی توہمارا اعتبار دو کوڑی کا ہو جائے گا

358567
ترکی کی گیس بند کی تواعتبار دوکوڑی کا ہو جائے گا: گیسپروم

روسی کمپنی گیس پروم کے صدر الیکسی ملر نے کہا ہے کہ اگر ترکی کو گیس کی فراہمی بند کی گئی توہمارا اعتبار دو کوڑی کا ہو جائے گا۔
ملر نے کہا کہ ترکی نے قطر سے گیس کی ترسیل کا جو معاہدہ طےکیا ہے وہ ایک سیاسی اقدام ہے ۔
واضح رہے کہ گیس پروم نے گزشتہ روز ترک فلو پائپ لائن منصوبے پر جاری مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کا مقصد یوکرین کے متبادل کے طور پر ترکی کے راستے روسی گیس کو یورپ پہنچانا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں